عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر کے ان کا سیاسی تابوت قبر میں اتار دیا، گریٹر اقبال میں اپوزیشن اتحاد کا سیاسی سفر بھی ختم ہو گیا ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا ردعمل

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل گیارہ سیاسی جماعتیں مل کر اور شرکاءمیں پیسے تقسیم کرنے کے باوجود اقبال پارک لاہور کے 25 فیصد ایریا کو نہیں بھر سکیں، پی ڈی ایم کے جلسے سے زیادہ لوگ لاہور کے بس سٹاپس پر موجود تھے، عوام نے اپوزیشن کو مسترد …

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل گیارہ سیاسی جماعتیں مل کر اور شرکاءمیں پیسے تقسیم کرنے کے باوجود اقبال پارک لاہور کے 25 فیصد ایریا کو نہیں بھر سکیں، پی ڈی ایم کے جلسے سے زیادہ لوگ لاہور کے بس سٹاپس پر موجود تھے، عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر کے ان کا سیاسی تابوت قبر میں اتار دیا، گریٹر اقبال میں اپوزیشن اتحاد کا سیاسی سفر بھی ختم ہو گیا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ کو فلاپ شو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناکام جلسہ پر مریم صفدر ایسا گھبرائیں کہ بددعاﺅں پر اتر آئیں، ان کی تقریر کے دوران جو تھوڑے بہت لوگ تھے وہ بھی نکلنا شروع ہو گئے تھے، سمجھ نہیں آتی کہ یہ اپنا منہ کہاں چھپائیں گی یا چلو بھر پانی میں ڈوب مریں گی، کیلبری کوئین اب کوئی نئی جعلسازی گھڑیں، یہ قصہ اب تمام ہو گیا ہے، ان کے لانگ یا شارٹ مارچ سے ایک اپریل فول نکلنے والا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ لوگوں کی لاہور میں پی ڈی ایم جلسے میں شرکت نہ کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ ان کی جدوجہد صرف اپنے خاندانوں کو بچانے کیلئے ہے، وہ ان کا ساتھ کیوں دیں۔ انہوں نے کہا کہ کیلبری کوئین پورا ہفتہ لوگوں کو گھروں میں جا کر جلسے میں شرکت کیلئے بلاتیں رہیں لیکن عوام نے ان کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ہر جلسے میں حکومت مخالف تقاریر دیکھی گئی ہیں، محمود خان اچکزئی کے لاہور خطاب میں ایک بار پھر یہ بات ثابت ہو گئی کہ پی ڈی ایم ملک مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز خیبرٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے بارے بات کر رہی تھیں جنہوں نے لاہور میں کورونا پھیلانے کیلئے جلسے کا انعقاد کیا، ان لوگوں نے اپنے دور حکومتوں کے دوران ملک میں ایک بھی معیاری ہسپتال تعمیرا نہیں کرایا جہاں یہ اپنا علاج کرا سکیں۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو معیشت پر پاﺅں پر کھڑا کرنے میں وقت لگا لیکن اب معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، فیصل آباد میں انڈسٹری 110 فیصد پر چل رہی ہے، لیبر کی شارٹیج ہے، تمام وزرا ملکی ترقی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔