گلگت۔ 11 مئی (اے پی پی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام نے سماجی دوری اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا تو لاک ڈاو¿ن مزید سخت کیا جائیگا، بازاروں اور سڑکوں میں سماجی دوری اور ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں عوام لاک ڈاون میں نرمی کرنے سے ایس او پیز کے خلاف ورزی کررہے ہیں، انتظامیہ، پولیس اور …
عوام نے سماجی دوری اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا تو لاک ڈاو¿ن مزید سخت کیا جائیگا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

مزید خبریں
گلگت۔ 11 مئی (اے پی پی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام نے سماجی دوری اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا تو لاک ڈاو¿ن مزید سخت کیا جائیگا، بازاروں اور سڑکوں میں سماجی دوری اور ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں عوام لاک ڈاون میں نرمی کرنے سے ایس او پیز کے خلاف ورزی کررہے ہیں، انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سماجی دوری، ماسک کاا ستعمال اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ماسک استعمال کے بغیر باہر آنے والوں کے خلاف سختی کی جائے اور سو روپے جرمانہ کیا جائے۔ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے سماجی دوری، ماسک کا استعمال اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد لامی ہے۔ پاس کے بغیر بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی پر مذید سختی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کرونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں انسانی جانیں عزیز ہیں کرونا وائرس سے بچاو¿ اور روک تھام کیلئے ملک کے دیگر صوبوں سے سخت اقدامات کیے جسکے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں لاک ڈاو¿ن میں نرمی کو ماسک کے استعمال، سماجی دوری اور دیگر ایس او پیز سے مشروط کیا گیا ہے۔ عوام غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کے منفی نتائج سامنے آنا شروع ہوئے ہیں اگر عوام نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماجی دوری، ماسک کا استعمال اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا تو لاک ڈاو¿ن سے زیادہ سخت کیا جائیگا۔ پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سختی سے کورونا سے بچاو¿ کیلئے متعین ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ تاجروں کو پابند کیا جائے کہ ایس او پیز، ماسک کا استعمال اور سماجی دوری پر عمل کریں، خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ماسک کے استعمال نہ کرنے پر پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت برکت جمیل پر سو روپے جرمانہ کیا۔








