لاہور۔21ستمبر (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین اور وسائل استعمال کئے گئے،عوام نے پی ٹی آئی کی انتشار کی سیاست کو مسترداور پنجاب سے پی ٹی آئی کا خا تمہ ہوگیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزراء صہیب بھرتھ اور خواجہ عمران نذ یر بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین اور وسائل استعمال کئے گئے، خود کنٹینر پلوں کے نیچے پھنسا کر ہم پر ملبہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نوازنے خصوصی ہدایات کی تھیں کہ کوئی بھی سڑک کنٹینرلگا کر بند نہ کی جائے جبکہ دوسری طرف سب نے دیکھا کہ خیبرپختونخوا سے ایک وزیر اعلی نے پنجاب پر حملہ آور ہونے کے لئے ڈنڈا بردار فورس کو تیار کیا جس کے پاس اسلحہ بھی تھا،گزشتہ6 ماہ سے گنڈا پور صرف جلسے کر رہے ہیں، یہ لوگ جو پیسہ اور وسائل جلسے جلوسوں پر ضائع کر رہے ہیں، وہ کے پی کے عوام پر خرچ کرنا چاہیے۔ انہو ں نے کہا کہ عوامی فلاح سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں،اس سیاسی پارٹی کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملک کے حالات خراب کئے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ یہ دعو ی کرتے ہیں کہ لاہور بانی پی ٹی آئی کے سا تھ کھڑا ہے ، تما م صوبوں سے لو گ جلسے کے لے بلو ائے گئے ، پی ٹی آئی نے لاہور کیلئے ملک بھر سے کارکنوں کو کال دی۔انہو ں نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوںسے بھی انہتائی کم لوگ آئے،اعدادوشمار کے مطابق پنجاب سے صرف3ہزار لوگ جلسے میں شرکت کیلئے آئے۔انہو ں نے کہا کہ فساد اورانتشار کی سیاست کومسترد کرنے پر عوام کے شکر گزار ہیں۔
صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا کہ میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ عوام آپ کو کیوں سپورٹ کرے جبکہ آپ نے ان کے لئے کچھ کیا بھی نہیں، میں نہیں کہتا کہ آپ جن سڑکوں پر پھر رہے ہیں کس نے بنائی ہیں،آج آپ پنجاب کے کسی ہسپتال میں چلے جائیں، وہاںتمام سو لیات موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی مریم نواز نے کچھ دن پہلے بچوں کی ہارٹ سرجری کا افتتاح کیا جن میں خیبرپختونخواہ سے بھی بچے علاج کر وانے کے لئے آئے ، گنڈا پور سے سوال ہے کہ آپ 15 سال سے اب تک علاج کی سہولیات کیوں نہ دے سکے ،آپ نے ڈیم اور بہت سے پروجیکٹ صرف ٹک ٹاک پر بنائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج تک کسی نے سوچا نہیں تھا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گھرگھر تک ادویات پہنچائی،علی امین گنڈاپور آج جو فتح اور انقلاب کا دعوی لے کر آرہے ہیں،آپ کی کارکردگی کیا ہے۔
وزیر قانون صہیب بھرتھ نے کہا کہ آج انتشار کے بانی کو عوام نے مسترد کردیا ،وزیراعلی پنجاب نے چند دن پہلے جس موٹروے کا افتتاح کیا ، آج اس پر علی امین گنڈاپورآئے ۔انہوں نے کہاکہ جلسے میں کے پی کے ملازمین اور ٹائون کمیٹی کے لوگوں کو لایا گیا۔