عوام پر زور دیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور کورونا کے خلاف ہر ممکن حفاظتی اقدامات کریں کیونکہ وائرس ابھی کچھ عرصہ تک رہ سکتا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) کووڈ۔19سے متعلق فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور کورونا کے خلاف ہر ممکن حفاظتی اقدامات کریں کیونکہ وائرس ابھی کچھ عرصہ تک رہسکتا ہے، بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ عالمی وباءپاکستان میں زیادہ نہیں پھیلی اس لئے لوگوںکو سماجی فاصلہ کے ساتھ حفظان …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) کووڈ۔19سے متعلق فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور کورونا کے خلاف ہر ممکن حفاظتی اقدامات کریں کیونکہ وائرس ابھی کچھ عرصہ تک رہسکتا ہے، بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ عالمی وباءپاکستان میں زیادہ نہیں پھیلی اس لئے لوگوںکو سماجی فاصلہ کے ساتھ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ ملک کے میڈیکل اور انفیکشن کنٹرول میکنزم میں بہتری لانے کی ضرورت ہے جسے سابقہ حکومتوںنے نظر انداز کیا تاہم انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر طبی نظام میں تیزی سے بہتری لائی گئی ۔پوری میڈیکل کمیونٹی نے اپنی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے اور وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے اپنے طرز حیات تبدیل کیا ۔فوکل پرسن نے کہا کہ آئندہ بھی احتیاطی تدابیر جاری رہنی چاہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایک دانش مند شخص ہیں جو مشکل کی اس گھڑی میں باشعور اور سخت فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔