عوام کورونا وبا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی ،ترقی ،خصوصی اقدامات و نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے عوام پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وبا کی تیسری لہر سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ کورونا کی شدید وبا نے پورے خطے کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور ہم ذمہ دارانہ کردار ادا کر کے اسے کم کرسکتے ہیں۔اسد عمر نے عوام کو ماسک پہننے ،رش والی جگہوں سے دور رہنے ،ہاتھ دھونے اور انتہائی مجبوری کی صورت میں سفر کی ہدایت کی۔