عوام کو اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ،نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہدایت

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے قیمتوں کو منصفانہ اور مستحکم رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور قیمتوں کا …

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے قیمتوں کو منصفانہ اور مستحکم رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا ۔

وفاقی وزیر برائے خوراک، وفاقی وزیر برائے تجارت،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری تجارت، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین ٹی سی پی سمیت صوبائی سیکرٹریز برائے خوراک و زراعت اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

 

مزید خبریں