عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ملک امین اسلم

حضرو ۔22جون (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار حاجی شاہ گاؤں میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کر تے ہوئے کیا جس پر60 لاکھ روپے لاگت آئی۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ وہ ایسے ترقیاتی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں جو نسلوں کو سنوارنے کے لیے معاون و مدد گار ثابت ہوں

۔ضلع بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں اور ٹکٹ ہولڈرز نے تر قیاتی کاموں کا جھال بچھا دیا ہے اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔اس کے علاوہ تعلیمی تر قی کے لیے بھی کام جاری ہےضلع اٹک میں نئے کالج اور یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے تعلیمی انقلاب آئے گا۔

ان تمام منصوبوں کا افتتاح بہت جلد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم پاکستان عمران خان کی متحر ک قیادت پر یقین رکھیں ملک کے معاشی اعشاریے درست سمت میں ہیں جس سے معاشی انقلاب آئے گا اور عوامی مسائل حل ہوں گے۔ضلع اٹک میں ترقیاتی کام جلد ازجلد مکمل کیے جائیں گے تاکہ عوام ان سے فوائد اٹھا سکیں۔