عوام کو بہترین، محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولیات کی فراہمی پاکستان ریلویز کی اولین ترجیح ہے، محمد حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بہترین، محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولیات کی فراہمی پاکستان ریلویز کی اولین ترجیح ہے جبکہ ریلوے نظام کو جدید، مؤثر اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بہترین، محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولیات کی فراہمی پاکستان ریلویز کی اولین ترجیح ہے جبکہ ریلوے نظام کو جدید، مؤثر اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزارت ریلوے کے میڈیا آفس کے مطابق وفاقی وزیر کی زیرِ صدارت پاکستان ریلویز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلوے آپریشنز، جاری اصلاحاتی اقدامات اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ریلوے کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی پر متعلقہ افسران نے بریفنگ دی جبکہ ریلوے آپریشنز کو مزید فعال، منظم اور مؤثر بنانے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر مسافروں کی سہولت، سفر کے معیار میں بہتری اور ریلوے خدمات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان ریلویز کی استعدادِ کار میں اضافے کے مختلف پہلوؤں، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے اور مقررہ اہداف کو بروقت مکمل کیا جائے۔

محمد حنیف عباسی نے ادارے کی کارکردگی میں مسلسل بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے نظام کو جدید، مؤثر اور عوامی ضروریات کے مطابق بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے مؤثر اقدامات کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں انتظامی، آپریشنل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفاقی وزیر ریلوے نے عوام دوست اور مؤثر ریلوے نظام کے قیام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز کی بہتری اور مسافروں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔