28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںعوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا...

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، بلال اکبر خان

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 20 مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے رمضان سہولت بازار علامہ اقبال پارک راولپنڈی کا دورہ کر کے اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے سہولت بازار میں حکومتی نرخوں کے حساب سے اشیائے خوردونوش کی فروخت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سہولت بازار سے خریداری کرنے والوں سے سرکاری نرخوں کے حوالے سے دریافت کیا۔ عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے رمضان سہولت بازار میں سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المقدس کے بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے۔

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ رمضان سہولت بازاروں میں سرکاری نرخوں کے حساب سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کھانے کی اشیاء کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عوام الناس کو اشیائے خوردونوش سستا رمضان سہولت بازار میں مارکیٹ کی نسبت رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر نے رمضان سہولت بازار میں قائم شکایات سیل اور میدیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو عوام کی شکایات کا فوری سدباب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574796

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں