لاہور۔22دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں معروف ماہر غذائیات و ہیلتھ کیئر انٹرپرینیور رضوان آفتاب احمد نے پیر کے روزملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے ایلیٹ ایتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس ہیلتھ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے ایتھلیٹکس کم وسائل کے باوجود دنیا میں کامیابی …
عوام کو صحت سے متعلق کھانے پینے کی آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے،گورنر پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔22دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں معروف ماہر غذائیات و ہیلتھ کیئر انٹرپرینیور رضوان آفتاب احمد نے پیر کے روزملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے ایلیٹ ایتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس ہیلتھ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے ایتھلیٹکس کم وسائل کے باوجود دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے ایتلیٹس قوم کے ہیرو اور ملک کا اثاثہ ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کی صحت اور میڈیکل نیوٹریشن کی بلامعاوضہ خدمات کی فراہمی قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کا نام روشن کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرتی رہی گی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کو صحت سے متعلق کھانے پینے کی آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ کرنا ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ نوجوانوں کو سیاست اور کھیلوں کے میدانوں میں آگے لے کر آنا ہوگا۔ماہر غذائیت رضوان آفتاب نے کہا کہ اپنے ادارے کے ذریعے اولمپئین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم، نوح بٹ ،ٹینس سٹار اعصام الحق، باکسر عثمان وزیر اور کرکٹر شعیب اختر کے لیے طبی علاج میں خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ان کا ادارہ پاکستان کے کھلاڑیوں کی صحت اور طبی معالجہ جیسی سہولیات کی بلامعاوضہ فراہمی جاری رکھے گا۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے رضوان آفتاب کی قومی فلاحی خدمات پر انہیں تعریفی سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا۔








