عوام کو عوامی اداروں سے جوڑنے والا پاکستان سیٹیزن پورٹل قوم کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ایک تحفہ ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

105
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏عوام کو عوامی اداروں سے جوڑنے والا پاکستان سیٹیزن پورٹل قوم کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ایک تحفہ ہے ، دفاترکے چکر لگائے بغیر کوئی بھی شہری اپنا مسئلہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اٹھا سکتا ہے ۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے شفافیت اور شکایت کے ازالے کیلئے رسائی دے کر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں ۔عوام کوطاقتوراور با اختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 70 ہزار بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں، انھیں پہلی بار اپنے مسائل کے حل کی سہولت گھر بیٹھےمیسر آئی ہے،وزیر اعظم خود درخواستوں اور شکایات کے ازالے کےعمل کی نگرانی کرتے ہیں