راولپنڈی۔4اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران نے ملک دشمنوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے، عوام کو لوٹنے والوں کا احتساب ضرور ہوگا، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کا جلد الیکشن کا خواب پورا نہیں ہو گا، تحریک انصاف ہی اس ملک کی تقدیر بدلے گی، بہتر معاشی پالیسوں سے مہنگائی کا خاتمہ کریں …
عوام کو لوٹنے والوں کا احتساب ضرور ہوگا، غلام سرور خان
راولپنڈی۔4اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران نے ملک دشمنوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے، عوام کو لوٹنے والوں کا احتساب ضرور ہوگا، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کا جلد الیکشن کا خواب پورا نہیں ہو گا، تحریک انصاف ہی اس ملک کی تقدیر بدلے گی، بہتر معاشی پالیسوں سے مہنگائی کا خاتمہ کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب ٹیکسلا کے علاقے آصف آباد، سادات کالونی اور ڈھوک ماسٹر امداد کے گا?ں میں گیس کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع پر علاقے کے معززین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، علاقے کے عوام نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی طرف سے ترقیاتی کاموں کے اجرائ پر ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے، عوام کے تمام مسائل اضافی فنڈ سے حل کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک دشمن عناصر کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا احتساب ضرور ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کا جلد الیکشن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے، یہ لوگ جماعت کے منشور سے ہٹ کر دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب انکوائری کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن اور پاکستان دشمن ایجنڈے کو افواج پاکستان اور عوام کی طاقت سے عبرتناک شکست دیں گے۔









