عوام کو میعاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے موجودہ حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے،وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین

129

کراچی ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حرام اجزاءسے تیار کی گئی اشیاءکی روک تھام کے لئے بااختیار حلال فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے۔ عوام کو میعاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے موجودہ حکومت سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔ ماضی کی نبست بہتر کام ہو رہا ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران 20فیکٹریوں کو سیل کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے)کمپلیکس کراچی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں کہا ہمارے پاس جدید لیبارٹریاں موجود ہیں جہاں اشیاءخوردونوش کے معیار کوچیک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لیبارٹریوں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اشیاءخودرنوش کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے (پی ایس کیو سی اے) فعال کردار ادا کر رہی ہے۔