28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںعوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے...

عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

- Advertisement -

لاہور۔3اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کی کرتے ہوئے مال روڈ پر معروف ریسٹورنٹ بند کر کے ایکسپائر اشیا تلف کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف ریسٹورنٹ کے کچن سے ایکسپائر بند اور ڈبل روٹی برآمد کر کے تلف کی گئی نیز کاکروچ، مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے،قوانین کے خلاف برتنوں کو نان فوڈ گریڈ سرف سے دھویا جارہا تھا،

فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے،فریزر کی ناقص صورتحال اور بدبودار ماحول پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ ایکسپائر اشیا کا کھانے میں استعمال مختلف موذی امراض میں مبتلا کر سکتا ہے، شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے، عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578239

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں