عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پرحل کیا جائے گا، حلقہ کے عوام کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ بیگم ساجدہ فاروق تارڑ

102

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سماجی شخصیت بیگم ساجدہ فاروق تارڑ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے127 کی عوام کے لیے ہمارے دروازے دن رات کھلے ہیں،کاموں کی رفتار کو تیز کر دیا ہے،تمام مسائل حل کر کے دم لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں مرکزی دفتر میں ہفتہ وار کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں حلقہ کے سائلین کی بڑی تعداد آتی ہے جن کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں جس کے لیے حلقہ کے کوآرڈینیٹرز سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے،مسائل ختم کر کے دم لیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سردی آتے ہی گیس کے مسائل شروع ہو گئے ہیں جس کے تدارک کے لیے سوئی گیس حکام کو لوگوں کی شکایات حل کرنے کیلئے موقع پر ہی کہا گیا ہے۔

اس موقع پر سابق چیئرمین اجمل ہاشمی،آصف میو،چوہدری یوسف جاوید،اشفاق جٹ،اعجاز سلہری،رائو خضر ،ساجد علی سقا سمیت مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں بیگم ساجدہ فاروق تارڑ نے حلقہ این اے127 گرین ٹاون میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن صابر گجر کے گھر گئیں اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے کہا کہ ماں کا دنیا سے چلے جانا کسی صدمے سے کم نہیں، اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کی عوام کے دکھ درد سانجھے ہیں جس میں ہمیشہ شریک ہوتی ہوں۔اس موقع پر و وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے پی ایس شہباز طالب،وومن کوآرڈینیٹر رابعہ افضل،سابق چئیرمین یوسی 233 سید عمران علیم شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔