اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے عیدالاضحی کے موقع پر کانگو بخار کے ممکنہ خدشہ کے پیش نظر اس کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے، کانگو ہیمرجک بخار (سی سی ایچ ایف) جسے مختصراً کانگو بخار کہا جاتا ہے ایک خطرناک قسم کے وائرس سے پھیلتا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق عیدالاضحی سے قبل قربانی کے جانوروں …
عیدالاضحی کے موقع پر کانگو بخار کے ممکنہ خدشہ کے پیش نظر اس کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق ایڈوائزری جاری، فی الحال کانگو بخار کی ویکسین دستیاب نہیں ہے لہٰذا عام افراد کو بیماری سے بچاؤ اور اس کے کنٹرول کیلیے مویشی منڈیوں کے دورے کے دوران مکمل آستین اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، ، قومی ادارہ صحت اسلام آباد
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے عیدالاضحی کے موقع پر کانگو بخار کے ممکنہ خدشہ کے پیش نظر اس کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے، کانگو ہیمرجک بخار (سی سی ایچ ایف) جسے مختصراً کانگو بخار کہا جاتا ہے ایک خطرناک قسم کے وائرس سے پھیلتا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق عیدالاضحی سے قبل قربانی کے جانوروں کی نقل و حرکت میں اضافہ کی وجہ سے کانگو بخار کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔ مویشی منڈیوں میں ہجوم اور جانوروں سے براہ راست رابطہ کی وجہ سے کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی بڑھ جانے کا امکان ہے۔ اس ایڈوائزری کا مقصد انسانوں اور جانوروں کی صحت سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کرنا ہے تاکہ کانگو بخاراور کوویڈ 19 کی روک تھام اور کنٹرول کیلئے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ ایڈوائزری کے مطابق فی الحال کانگو بخار کی ویکسین دستیاب نہیں ہے لہٰذا عام افراد کو بیماری سے بچاؤ اور اس کے کنٹرول کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات پر توجہ دینی چاہئے۔ مویشی منڈیوں کے دورے کے دوران مکمل آستین اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، دستانے، ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز کا استعمال کریں اور دوسروں سے مناسب فاصلہ رکھیں، ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھیں، عید کے موقع پر بڑے خاندانی اجتماع اور جانوروں کی قربانی سمیت تمام بھیڑ والے مقامات سے پرہیز کریں، جانوروں کو ہاتھ لگانے کے بعد یا خون سے آلودہ ہاتھوں کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ اس ایڈوائزری کے علاوہ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے موسمی بیماریوں سے آگاہی کے حوالہ سے اپنا 48 واں سہ ماہی انتباہی مراسلہ بھی جاری کیا ہے جس میں موسم گرما اور مون سون میں ہونے والی متوقع وبائی امراض سے متعلق متنبہ کیا گیا ہے۔ اس مراسلے کو شائع کرنے کا اصل مقصد وبائی امراض پھیلنے سے قبل وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکمہ صحت کے حکام اور ماہرین کو خبردار کرنا اورامراض پھیلنے کی صورت میں بروقت نمٹنے کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ان امراض سے ہونے والی اموات میں کمی کی جاسکے۔ قومی ادارہ صحت نے اس مراسلے میں موسم گرما اورمون سون میں ہونے والی متوقع وبائی بیماریوں جیسے اسہال، کووڈ 19، کانگو بخار، ڈینگی بخار، لیشمینیا، ملیریا، خسرہ، پولیواور ٹائیفائیڈ کے بارے میں صحت کے حکام اور متعلقہ اداروں کواحتیاطی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور صحت عامہ سے متعلقہ اداروں کو موسمی خطرات پر مسلسل نظر رکھنے اور تمام ممکنہ اقدامات لینے کی نصیحت بھی کی ہے۔ یہ مراسلہ اورکانگو بخار سے متعلقہ ایڈوائزری قومی ادارہ صحت کی ویب سائٹ پر www.nih.org.pk بھی دستیاب ہے۔









