عیدالاضحی کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ایس او پیز اور شعبہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں،وفاقی وزیر داخلہ سیّد اعجاز احمد شاہ

154

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ سیّد اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو عیدالاضحی کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ایس او پیز اور صحت کے شعبہ کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔ ہفتہ کو عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہو گئی ہے اور لوگوں کو چاہئے کہ وہ وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے عید کے دنوں میں بہت زیادہ احتیاط سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی سادگی سے منانی چاہیے اور اس وباءسے بچاﺅ کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔