- Advertisement -
کراچی۔ 31 مارچ (اے پی پی):سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکبادیتے ہوئے کہا ہے کہ عید خوشیوں، محبت اور یکجہتی کا پیغام دیتی ہے۔
پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں مستحقین اور نادار طبقے کو نہیں بھولنا چاہیے، ہمیں عید کے دن اپنے ارد گرد موجود ضرورت مند افراد کا خاص خیال رکھنا چاہیے،عید ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے۔،
- Advertisement -
سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے خاندانوں سمیت ہمیں کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے،عید کا دن ہمیں سماجی ہم آہنگی اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577585
- Advertisement -