اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 23 مئی کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہونگے۔ مرکزی رویت ہلال …
عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 23 مئی کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہونگے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کی بلڈنگ میں ہوگا۔ اسلام آباد کی ضلعی ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس میں ہوگا۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی عیدلفطر کے چاند کا اعلان کرے گی۔







