عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران شہری ملک بھر میں سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں،ذوالفقار عباس بخاری

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی)قومی سیاحت رابطہ بورڈ کے چیئرمین ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران شہری ملک بھر میں سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہر کسی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ عیدالفطر کی تعطیلات اپنے پیاروں کے ساتھ پاکستان کے صحت …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی)قومی سیاحت رابطہ بورڈ کے چیئرمین ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران شہری ملک بھر میں سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہر کسی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ عیدالفطر کی تعطیلات اپنے پیاروں کے ساتھ پاکستان کے صحت افزاءمقامات پر گزارے تاہم اس سال ابھی تک کووڈ 19 کی وجہ سے ہم اپنے شعبہ سیاحت کو نہیں کھول سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کی غرض سے سیاحتی مقامات بند کر رکھے ہیں۔

مزید خبریں