عیدالفطر کے موقع پر شمالی علاقہ جات میں تفریحی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے‘ منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی عبدالغفور کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔14 جون (اے پی پی) عیدالفطر کے موقع پر شمالی علاقہ جات میں تفریحی مقامات پر سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کی آمد کی توقع کی جارہی ہے ۔ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹرعبدالغفور نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ رواں موسم گرما کے آغاز پر پی ٹی ڈی سی نے ٹور پیکجز کا اعلان کیا تھا ۔ اس پیکج کے تحت پی ٹی ڈی …

اسلام آباد ۔14 جون (اے پی پی) عیدالفطر کے موقع پر شمالی علاقہ جات میں تفریحی مقامات پر سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کی آمد کی توقع کی جارہی ہے ۔ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹرعبدالغفور نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ رواں موسم گرما کے آغاز پر پی ٹی ڈی سی نے ٹور پیکجز کا اعلان کیا تھا ۔ اس پیکج کے تحت پی ٹی ڈی سی کے موٹلز پرکھانا، رہائش اور سفری اخراجات پر20فیصد کی رعایت دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے شمالی علاقوں میں واقع پی ٹی ڈی سی کے موٹلز پر سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے ایڈوانس بکنگ کرلی ہے ، مری ، نتھیا گلی، ایوبیہ، بھوربن، پترایٹہ ، ایبٹ آباد، سوات ، ناران، کاغان، شوگران، راولاکوٹ، وادی نیلم، گلگت بلتستان اور دیگر تفریحی مقامات پر عیدالفطرکے ایام میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کی آمد کی توقع ہے ۔

مزید خبریں