عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری کیلئے بڑی تعداد میں قبرستانوں کا رخ کیا

185

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری کیلئے بڑی تعداد میں قبرستانوں کا رخ کیا۔

شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر گل پاشی کرنے کے ساتھ ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی۔ قبرستانوں میں پیاروں کی قبروں پر حاضری کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو آئے۔ شہریوں نے قرآن خوانی کی اور قبروں کی ضروری صفائی بھی کرائی۔