28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںعید الفطر کے موقع پر لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال...

عید الفطر کے موقع پر لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے الرٹ رہی، سی سی پی او

- Advertisement -

لاہور۔3اپریل (اے پی پی):لاہور پولیس کی جانب سے چاند رات اورعید الفطر پرقانون شکن عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رہیں۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے جمعرات کے روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ عید الفطر کے ایام میں لاہور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ون ویلنگ کے 121اور ہوائی فائرنگ کے7ملزمان گرفتارکئے۔ اس دوران ناجائز اسلحہ کے 47اور پتنگ بازی میں ملوث 34ملزمان کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز کا انداج کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 7گنیں، 48موزر، 3رائفلیں، 428پتنگیں اور 26چرخیاں برآمد کی گئیں۔سی سی پی اونے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے الرٹ رہی۔انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے تدارک کیلئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات پر لیڈی پٹرولنگ سکواڈ نے خواتین اور بچوں میں احساسِ تحفظ اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردا ر ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر لاہور پولیس کے تمام ونگز نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578221

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں