مانسہرہ۔ 6 اگست (اے پی پی) عید قربان سے قبل ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں گڑھی حبیب اﷲ اور بالاکوٹ میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں، مویشی منڈیوں میں خریداروں کے رش میں بھی اضافہ ہوا ہے، خریداروں کو توقع تھی کہ بارش کے باعث شاید جانوروں کی قیمتیں نیچے آئیں گی تاہم ایسا نہ ہو سکا۔ انتظامیہ کی جانب منڈیوں کے حوالہ سے کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے …
عید قربان سے قبل مانسہرہ کے مختلف علاقوں گڑھی حبیب اﷲ اور بالاکوٹ میں مویشی منڈیاں سج گئیں

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 6 اگست (اے پی پی) عید قربان سے قبل ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں گڑھی حبیب اﷲ اور بالاکوٹ میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں، مویشی منڈیوں میں خریداروں کے رش میں بھی اضافہ ہوا ہے، خریداروں کو توقع تھی کہ بارش کے باعث شاید جانوروں کی قیمتیں نیچے آئیں گی تاہم ایسا نہ ہو سکا۔ انتظامیہ کی جانب منڈیوں کے حوالہ سے کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے مانیٹرنگ سیل بھی قائم کئے گئے ہیں۔ منڈی مال مویشیوں میں گائے، بکرے، اونٹ غرض قربانی کیلئے ہر سائز اور رنگ کے جانور موجود ہیں۔ مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کو سجانے سنوارنے کا سامان فروخت کرنے کی دکانیں بھی سج چکی ہیں۔ مویشی منڈیوں میں آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ جانور مہنگا ہو یا سستا لیکن ہر مسلمان پر سنتِ ابراہیمی فرض ہے، وہ قربانی کا فرض انشاء اﷲ ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔








