اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے دیئے گئے عید پیکیج کو شہریوں میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پرصارفین کا رش بڑھ گیاجس سے کارپوریشن کی سیلز میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن نے آزاد کشمیر میں قائم تمام سٹورز کو بھی اشیاء ضروریہ فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ متاثرین بھی عید پیکیج …
عید پیکیج، ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر رش بڑھ گیا، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کی عید سے پہلے اتوار کو سٹورز کھلے رکھنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے دیئے گئے عید پیکیج کو شہریوں میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پرصارفین کا رش بڑھ گیاجس سے کارپوریشن کی سیلز میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن نے آزاد کشمیر میں قائم تمام سٹورز کو بھی اشیاء ضروریہ فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ متاثرین بھی عید پیکیج سے فائدہ اْٹھا سکیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے عوام کی سہولت کیلئے بڑی عید پر خصوصی پیکیج کا اعلان کیا تھا جو کامیابی سے ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر جاری ہے اور عید کے دن تک جاری رہے گا۔ اس پیکیج کے ذریعے گھی آئل، چائے، چاول، مصالحہ جات، سافٹ ڈرنکس، نوڈلز، میکرونی اور دیگر300 سے زیادہ اشیاء پر عوام کو خصوصی رعایت دی جا رہی ہے جس کا عوام بھرپور فائدہ اْٹھا رہے ہیں اور کارپوریشن کے ملک بھر میں پھیلے یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کا رش بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سیلز میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کی کامیاب حکمت عملی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہو گئی ہیں، ملک بھر میں قائم تمام یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کی وافر مقدار میں سپلائی کو ممکن بنایا جا رہا ہے، ایم ڈی سٹورز کارپوریشن نے تمام زونل منیجر کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اسی ردہم کو برقرار رکھنے کی تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ عید سے پہلے اتوار والے دن بھی عوام کی سہولت کیلئے سٹورز کھولے جائیں تاکہ عوام یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے عید پیکیج سے بھرپور استفادہس کریں۔ ایم ڈی نے تمام زونل منیجرز پر یہ بھی واضح کیا کہ آپ سب کی کارکردگی اگر اس طرح جاری رہی تو یہ کارپوریشن ترقی کے منازل ضرور طے کرے گی۔ کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز نے آزاد کشمیر میں قائم تمام سٹورز کو بھی اشیاء ضروریہ فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ متاثرین بھی عید پیکیج سے فائدہ اْٹھا سکیں۔








