غالب کا یوم وفات (کل) جمعرات کو منایا جائے گا

447
Mirza Asadullah Khan Ghalib

لاہور۔14فروری (اے پی پی):بر صغیر میں اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا یوم وفات (کل ) جمعرات 15فروری کومنایا جائے گا۔

ادبی حلقوں کے مطابق اس سلسلے میں ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مرزاغالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔مرزا غالب کا اصل نام اسد اللہ خان بیگ تھا۔وہ27 دسمبر 1797کو آگرہ میں پیدا ہوئے ۔بچپن میں ہی والدین کا سایہ سر سے اٹھ گیا جس کے بعد ان کی پرورش ان کے چچا نصر اللہ بیگ نے کی۔

مرزا غالب نے کم عمری میں ہی شاعری کا آغاز کیا۔ وہ زیادہ تر فارسی میں شعر کہا کرتے تھے۔ ان کی اردو غزلیں محبت اور خوبصورتی کا حسین امتزاج تھا ۔انہیں جدید اردو کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔مرزا غالب 15فروری 1869کو انتقال کر گئے تھے۔