غذائی اجناس کی قومی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 11.65 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
غذائی اجناس کی قومی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 11.65 فیصد اضافہ ہوا،پی بی ایس

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):غذائی اجناس کی قومی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 11.65 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 26-2025 میں غذائی اجناس کی درآمدات کاحجم 9.150 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال25-2024 کے دوران درآمدات کی مالیت 8.195 ارب ڈالر رہی تھی ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران غذائی اجناس کی ملکی درآمدات میں 0.955 ارب ڈالر یعنی 11.65 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملکی درآمدات میں پام آئل کی درآمدات کا حجم سب سے زیاد ہ رہا جس کے بعد دالوں ، چائے اور سویا بین کی درآمدات زیادہ رہیں۔ اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پام آئل کی درآمدات کا حجم11.54 فیصد کے اضافہ سے 3.395 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 3.785ارب ڈالر تک پہنچ گیا ۔ دوسری جانب بالحاظ وزن پام آئل کی درآمدات میں 8.36 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور درآمدات کا حجم مالی سال 2025 کی 3.214 ملین ٹن درآمدات کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2026 کے دوران 3.482 ملین ٹن تک بڑھ گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران دالوں کی درآمدات کاحجم 832.038 ملین ڈالر رہا جبکہ سویا بین آئل کی درآمدات 108.683 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ دیگر متفرق غذائی اجناس کی درآمدات 31.62فیصد کے اضافہ سے 3.011 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں ۔








