وینزویلا ، زلزلوں سے اموات بڑھ کر 4,930 ہو گئیں، 21 ہزار افراد امدادی کیمپوں میں مقیم

وینزویلا میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 4,930 ہو گئی ہے،

کراکس۔17جولائی (اے پی پی):وینزویلا میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 4,930 ہو گئی ہے،

21 ہزار سے زائد افراد اب بھی عارضی امدادی کیمپوں میں مقیم ہیں۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 101 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران محفوظ نکالے گئے افراد کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔حکام نے بتایا کہ 17,907 افراد اب بھی بے گھر ہیں، جبکہ 21,210 متاثرین کو 107 عارضی امدادی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔زلزلوں سے 856 عمارتوں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 190 مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔امدادی اور بحالی کی کارروائیوں میں 2,278 غیر ملکی امدادی اہلکار، مختلف اداروں کے 30,989 اہلکار اور 31,745 رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔