پنجاب فوڈ اتھارٹی نے محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں 1 ہزار 963 فوڈ پوائنٹس، فوڈ یونٹس اور سپلائرز کی چیکنگ کی۔
سیالکوٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 8 فوڈ یونٹس سیل کر دیئے، 160 کو روپے جرمانے

مزید خبریں
سیالکوٹ۔17جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں 1 ہزار 963 فوڈ پوائنٹس، فوڈ یونٹس اور سپلائرز کی چیکنگ کی۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق مختلف خلاف ورزیوں پر 8 فوڈ یونٹس کو بند جبکہ 160 فوڈ کاروباری مراکز کو مجموعی طور پر 18 لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی مختلف اشیائے خورونوش کے 16 نمونے بھی تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 100 لیٹر ناقص پانی، ایک من ملاوٹی مصالحہ جات، 30 لیٹر دودھ اور بھاری مقدار میں ناقص و زائدالمعیاد اشیاء خورونوش تلف کی گئیں۔ ڈسکہ، سمبڑیال، سٹی ایریا سمیت ضلع بھر میں کیے گئے معائنوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کے سٹوریج ایریاز میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑے اور کاکروچ پائے گئے، جبکہ کھلے اور غیر معیاری اجزا سے خوراک بھی تیار کی جا رہی تھی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ملاوٹ سے پاک پنجاب ویژن کے تحت مؤثر کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں اور خوراک میں ملاوٹ و جعلسازی کے ہر حربے کو ناکام بنا کر پنجاب کو ملاوٹ سے پاک بنایا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد خوراک میں ملاوٹ یا جعلسازی میں ملوث عناصر کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔








