محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں اورویک اینڈ کے دوران مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی آئندہ چند روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشنگوئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں اورویک اینڈ کے دوران مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ پیر کو مغربی ہوائوں کاسلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔اس موسمی نظام کے زیر اثر کشمیر: 18 (شام/رات) سے 25 جولائی (نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں تیز ہوائوں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار/تیز موسلادھار بارش کی توقع ہے ،خیبر پختونخوا میں 19 جولائی (شام/رات) سے 23 جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، وزیرستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور ہنگو میں تیز ہوائوں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار /تیز موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔پنجاب/اسلام آباد میں 19 جولائی (شام/رات) سے 23 جولائی کےدوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور،شیخوپورہ، سیالکوٹ،نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور اوکاڑہ میں تیز ہوائوں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار /تیز موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔20 جولائی سے 24 جولائی کے دوران نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ،بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اس دوران موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔گلگت بلتستان میں 18 جولائی (شام/رات) سے 25 جولائی کے دوران دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران درمیانی سےموسلادھاربارش متوقع ہے۔بلوچستان میں 19 جولائی (شام/رات) سے 23 جولائی کے دوران ژوب، شیرانی، کوہلو، لورالائی ، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد، بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔سندھ میں صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم 20 جولائی (شام/رات) سے 24جولائی کے دوران تھرپارکر،مٹھی، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، دادو اور جیکب آباد میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر کے تحت موسلادھار بارش ،تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ 20 سے 25 جولائی کے دوران بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد)، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔بارشوں کے دوران کشمیر، مری و گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے بھی مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
20 سے 23 جولائی کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔سیاحوں اورمسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پیشنگوئی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتہائی احتیاط برتیں۔ کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں اور مویشیوں کی حفاظت کا بھی خاص خیال رکھیں۔بارشوں کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں جاری گرم اور حبس والے موسم میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ”الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔








