گورنر ہاوس پشاور میں ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام جمعہ کو فرسٹ اچیومنٹ ایوارڈز 2026 کی تقریب منعقد کی گئی ۔تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق تقریب میں ہری پور چیمبر آف کامرس، صنعتکاروں اور تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پشاور میں ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہخواه بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
گورنر ہاوس پشاور میں ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام فرسٹ اچیومنٹ ایوارڈز 2026 کی تقریب

مزید خبریں
پشاور۔ 17 جولائی (اے پی پی):گورنر ہاوس پشاور میں ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام جمعہ کو فرسٹ اچیومنٹ ایوارڈز 2026 کی تقریب منعقد کی گئی ۔تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق تقریب میں ہری پور چیمبر آف کامرس، صنعتکاروں اور تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پشاور میں ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہخواه بھی تقریب میں شریک ہوئے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملکی معیشت میں نمایاں خدمات انجام دینے والے تاجروں میں اچیومنٹ ایوارڈز تقسیم کیے۔اس موقع پر گورنر نے کہا کہ ایوارڈز حاصل کرنے والے تمام تاجروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ہر ممکن تعاون کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں تاجر اور کسان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں اور سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تو بیرونی قرضوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس نافذ کرنے کے ساتھ وہاں کے تاجروں کو دیگر صوبوں جیسی سہولیات بھی دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر میں واپڈا کی 14 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت سے بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے، لیکن ان سے بھرپور استفادہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد صوبے کو وسیع اختیارات ملے، لیکن ان کا موثر استعمال نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے لیے سو ارب روپے دینے کا وعدہ آج تک پورا نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاق پر ضم شدہ اضلاع کے ڈھائی سو ارب روپے سے زائد واجبات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ضم شدہ اضلاع کے فنڈز پر وفاق اور صوبہ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتے رہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے، لیکن سی این جی پر پابندی برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی بھی محدود کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو اپنے آئینی حقوق کے لیے دلیل اور قانون کے مطابق آواز بلند کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو پانی میں بھی اس کا جائز حصہ نہیں مل رہا،اگر صوبے کو پانی کا مکمل حصہ ملے تو پورے پاکستان کی گندم کی ضرورت پوری کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام اور سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کرتا ہے تو وسائل کی کمی کا جواز پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا صوبہ ہے، لیکن یہاں ایک بھی آئل ریفائنری موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے مفاد کے ہر معاملے پر اپوزیشن حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا چار روز میں موثر اور بھرپور جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا پر ثابت کیا کہ وہ ایک امن پسند اور ذمہ دار ریاست ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران۔امریکا کشیدگی کے دوران پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، جسے عالمی سطح پر سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ تقریب کے دوران تاجر برادری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اپنے مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا۔








