لاہور۔2جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے لاہور شہر میں ساتویں زراعت شماری کا افتتاح کر دیا ،ترجمان کے مطابق پاکستان کی ساتویں زراعت شماری integrated digital count” کے فیلڈ آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے، ساتویں زراعت شماری10 فروری 2025 تک جاری رہے گی،ڈی سی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں یہ زراعت شماری اپنی نوعیت کا پہلا "integrated Digital count” ہے، فیلڈ آپریشن میں بشمول بڑے زمیندار اور بڑے مال مویشی رکھنے والے بھی اس زراعت شماری میں مکمل طور پر شمار ہیں
ابتدائی طور پر311 ماسٹر ٹرینر کو اسلام آباد اور دوسرے مرحلے میں ضلعی سطح پر6500 زراعت شماری کے علاوہ 1368 سپروائزر کو ٹریننگ دی گئی ہے،ڈی سی نے کہا کہ بنیادی مقصد زراعت کے شعبے میں پالیسی سازی کے لئے اعدادوشمار کو اکٹھا کرنا اور پاکستان غذائی قلت میں پوری دنیا کے127 ممالک میں سے 109 ویںنمبر پر ہے،ڈی سی نے کہا کہ غذائی قلت کی صورت حال کو بہتر بنانے میں زراعت شماری معاون ثابت ہو گی،ساتویں زراعت شماری کی کامیابی کا دارومدار شمارکنندگان پر ہے، سید موسی رضا نے کہا کہ شمارکنندگان پوری دلجمعی اور خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی قومی ذمہ داری کو پورا کریں۔