غذر ، بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع

106

غذر ۔ 30 جنوری (اے پی پی) غذر کے مختلف بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے جبکہ گاہکوچ شہر سیمت میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے اور آمدورفت میں بھی مشکلات کاسامناہے۔ترجمان محکمہ تعمیرات عامہ غذر نے کہا ہے کہ لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ غذر برف ہٹانے کے علاوہ گاہکوچ بالا سیمت بالائی علاقوں کے راستوں پر مٹی بھی ڈال رہے ہےں تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے۔