اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران غریب وال سیمنٹ کے بعداز ٹیکس منافع میں 33.89 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018ءکیلئے کمپنی کا خالص منافع 1.51 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2017ءکے دوران غریب وال سیمنٹ نے 2.28 ارب روپے …
غریب وال سیمنٹ کے بعداز ٹیکس منافع میں گذشتہ مالی سال کے دوران 33.89 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران غریب وال سیمنٹ کے بعداز ٹیکس منافع میں 33.89 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018ءکیلئے کمپنی کا خالص منافع 1.51 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2017ءکے دوران غریب وال سیمنٹ نے 2.28 ارب روپے کا بعداز ٹیکس نفع کمایا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں مالی سال 2018ءکے دوران غریب وال سیمنٹ کے بعداز ٹیکس منافع میں 0.77 ارب روپے یعنی 33.89 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








