غزّہ میں مریضوں اور شہریوں پر اسرائیل کی فائرنگ جارحیت اور بے ضمیری کے علاوہ کچھ نہیں، اقوام متحدہ

110
United Nations
United Nations

اقوام متحدہ ۔13نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے انسانی امور کے نائب سیکرٹری اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ غزّہ میں اسرائیل کی مریضوں اور شہریوں پر فائرنگ بے ضمیری کے علاوہ اور کچھ نہیں ۔

انہوں نے سوشل میڈیا ایکس سے غزّہ میں انسانی صورتحال سے متعلق جاری بیانات میں کہا کہ ہسپتالوں کا محفوظ جگہ ہونا ضروری ہے، انہیں جنگی اقدامات کے ذریعے بجلی، پانی اور خوراک سے محروم کرنا اور ہسپتال سے فرار ہونے والے مریضوں اور شہریوں پر فائرنگ کرنا جارحیت اور بے ضمیری کے علاوہ کچھ نہیں ۔ مارٹن گرفتھس نے کہا کہ ان کاروائیوں کی مذّمت اور ان کو ختم کیا جانا چاہیے۔