غزّہ کے لئے امدادی سامان لے کرترک فضائیہ کا طیاّرہ مصر کے لیے روانہ

92
غزّہ کے لئے امدادی سامان لے کرترک فضائیہ کا طیاّرہ مصر کے لیے روانہ

انقرہ۔24اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ سے طبّی امداد اور ڈکٹرز پر مشتمل صدارتی طیارے کی روانگی کے بعد غزّہ کے لئے امدادی سامان سےبھرا ترک فضائیہ کا طیاّرہ بھی مصر کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ ترک فضائیہ غزّہ کے لئے تیار کئے گئے اور زیادہ تر طبّی سامان پر مشتمل امدادی پیکٹس سے بھرے طیارے نے مصر کے لئے روانہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں امدادی سامان پہنچانے کے لئے 4 پروازیں کی جائیں گی۔ پہلا طیارہ انقرہ کے ایتی میسگوت ائیر پورٹ کے 11 ویں بیس کمانڈ سے مصر کے لئے پرواز کر گیا ہے، دیگر امدادی طیاروں کی تیاری جاری ہے، تیاری مکمل ہوتے ہی یہ طیارے بھی مصر روانہ ہو جائیں گے۔