غزہ جنگ کے دوران33ہزار فلسطینی شہید ، 75ہزار 668زخمی

107
Gaza Ministry of Health
Gaza Ministry of Health

تل ابیب ۔5اپریل (اے پی پی):غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران کم از کم 33,037 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔العربیہ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نےجاری ایک بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 33,037 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 75,668 زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 62 فلسطینی شہید اور 91 زخمی ہوئے ہیں۔