غزہ سے آنے والے پناہ گزینوں کو خوش آمدید کر نے کے لئے تیار ہیں،سکاٹ لینڈ فرسٹ منسٹر

154
سکاٹ لینڈ فرسٹ منسٹر

ایڈنبرا۔19اکتوبر (اے پی پی):سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا کہ اگر برطانوی حکومت اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ سے فرار ہونے والے شہریوں کو محاصرہ زدہ علاقے میں آباد کرنے کی سکیم کی منظوری دے تو ہم نے غزہ سے آنے والے پناہ گزینوں کو خوش آمدید کر نے کے لئے تیار ہیں اور سکاٹش ہسپتالوں میں زخمیوں کا علاج بھی کریں گے ۔

انہوں نے سکاٹش نیشنلسٹ پارٹی (ایس این پی ) کے لیے ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں بھی بر طانوی حکومت نے بہت سے متاثرہ ممالک کے لوگوں کو پناہ دی اور مدد کی ہے۔انہوں نےنوٹ کیا کہ ان کی اہلیہ نادیہ النکلہ سکاٹش فلسطینی ہیں اور ان کا خاندان غزہ میں مقیم ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت غزہ میں10 لاکھ لوگ بے گھر ہیں اس لیے میں آج عالمی برادری سے غزہ کے لوگوں کے لیے عالمی پناہ گزینوں کے پروگرام کا عہد کرنے کا مطالبہ کر رہا ہوں۔ انہوں نے ایکس میں جاری وڈیو میں کہا کہ تمام ممالک کو اس مشکل وقت میں فلسطین کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ، ایشیا، یورپ، برطانیہ اور امریکا سے غزہ کے پناہ گزینوں کے لیے اپنے ملکی دروازے کھولنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے سکاٹ لینڈ برطانیہ کی رہنمائی کے لئے تیار ہے اور سکاٹ لینڈ ان پناہ گزینوں کو لینے کے لیے برطانیہ میں پہلا ملک بننے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے برطانوی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ غزہ میں زخمی شہریوں کے طبی انخلاء میں مدد کرے۔