اقوام متحدہ ۔7اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین(انروا) نے اعلان کیا ہے کہ تقریباً 19 ملین باشندوں کو جن میں بچے بھی شامل ہیں کو زبردستی بے گھر کیا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزی نے نقل مکانی کی ایک اور لہر کو جنم دیا ہےجس سے 142,000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کیں۔ اس سال جنوری میں طے پانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے علاقے کے خلاف شدید حملے شروع کر دیئے۔