غزہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے، یو این آرڈبلیو

اقوام متحدہ ۔30نومبر (اے پی پی):فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آرڈبلیو نے کہاکہ غزہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔ غزہ میں یو این آر ڈبلیو اے کے امور کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے کہا کہ گزشتہ ماہ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار انسانی امداد شمالی غزہ میں پناہ گاہوں تک پہنچی ہے۔ ا نہوں نے کہاکہ جب ہم غزہ شہر …

اقوام متحدہ ۔30نومبر (اے پی پی):فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آرڈبلیو نے کہاکہ غزہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔

غزہ میں یو این آر ڈبلیو اے کے امور کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے کہا کہ گزشتہ ماہ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار انسانی امداد شمالی غزہ میں پناہ گاہوں تک پہنچی ہے۔ ا نہوں نے کہاکہ جب ہم غزہ شہر سے گزرے تو وہ شہر کی بجائے کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے اور تباہ شدہ سڑکیں امداد کی ترسیل کو پیچیدہ بنا رہی ہیں ۔

انسانی ہمدردی کے عہدیداروں نے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ لڑائی کے وقفے کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی مطالبے کی حمایت کریں ۔ انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کے باعث انسانی ہمدردی کے ادارے خاص طور پر مصری اور فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی سمیت اقوام متحدہ کے مختلف امدادی ادارے غزہ میں امداد کی ترسیل کو آگے بڑھانے کے قابل ہوسکے ہیں۔