25.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں اسرائیلی بمباری سے 11 فلسطینی شہید ، متعدد زخمی

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 11 فلسطینی شہید ، متعدد زخمی

- Advertisement -

غزہ ۔30مئی (اے پی پی):غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 11 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے،حملے میں غزہ کے علاقے جبالیہ النزلہ کے علاوہ جنوبی شہروں خان یونس اور رفح کو بھی نشانہ بنایا گیا۔العربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں واقع جبالیہ پر شدید فضائی حملے کیے، جو نئے انخلا کے احکامات کے ساتھ ہوئے۔

ان احکامات میں جبالیہ، العطاطره، الزیتون، الشجاعیہ اور الدرج جیسے علاقوں سے انخلا شامل ہے۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق، جبالیہ النزلہ میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری سے 7فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے، اسرائیل نے خان یونس کے مغرب میں دو خیموں پر بمباری کی جن میں بے گھر افراد مقیم تھے، بمباری سے تین فلسطینی شہید ہوگئے جنہیں ناصر میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رفح کے شمال مغرب میں اسرائیلی فوج کی گولیوں سے ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603224

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں