غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں مزید 3 صحافی شہید، تعداد 48 ہو گئی

135
airstrike on a mosque
airstrike on a mosque

غزہ ۔20نومبر (اے پی پی):غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں مزید 3 صحافیوں کی شہادت کے بعد شہید ہو نے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد 48 ہو گئی ہے،

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے حملے میں صحافی اور غیر سرکاری تنظیم پریس ہاؤس فلسطین کے بورڈ کے سربراہ بلال جاداللہ شہید ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مہاجر کیمپ پر حملے کے دوران فری لانس صحافی حسونہ سلیم اور ساری منصور البوریج بھی جان کی بازی ہار گئے ۔نیویارک میں موجود کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے)کے مطابق چھ ہفتوں سے جاری لڑائی میں اب تک 48 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔

سی پی جے کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل صحافیوں میں روئٹرز کے صحافی اعصام عبداللہ بھی شامل ہیں جو 13 اکتوبر کو اسرائیل کی سرحد کے قریب لبنان میں مارے گئے تھے۔ کمیٹی کے اعدادوشمار کے مطابق ہلاک ہونے والے صحافیوں کی فہرست میں 43 فلسطینی، 4 اسرائیلی اور ایک لبنانی شامل ہے۔