غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے بارے میں کوئی تصدیق موصول نہیں ہوئی، فلسطین

122
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

رام اللہ۔30اگست (اے پی پی):غزہ میں بچوں کی پولیو ویکسینیشن کے لیے "انسانی بنیادوں پر جنگ بندی” کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے اعلان پر فلسطینی وزیر صحت ماجد ابو رمضان کا تبصرہ سامنے آیا ہے۔رام اللہ سے العربیہ نیوز چینل کو دیے گئے بیان میں ابو رمضان نے کہا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے بارے میں ہمیں کوئی سرکاری تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ویکسینیشن کی مہم غزہ کے تمام علاقوں میں بیک وقت ہونا چاہیے۔ مزید یہ کہ بچوں کے لیے پولیو ویکسینیشن کی 12 لاکھ خوراکیں غزہ میں لائی گئی ہیں۔فلسطینی وزیر نے زور دیا کہ غزہ میں آگ کے کھیل میں ویکسینیشن مہم انجام نہیں دی جا سکتی۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ٹیموں کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات پیش کیے جانے کے باوجود انھیں نشانہ بنایا گیا ۔ اسرائیل نے مغربی کنارے میں ایمبولینس کی گاڑیوں کو ہسپتالوں تک پہنچنے سے روکا ،جنین اور طوباس میں ہسپتال اسرائیلی محاصروں میں گھرے ہوئے ہیں۔