غزہ میں جاری جنگ کے پھیلنے کا خطرہ بہت حقیقی ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

140
United Nations
United Nations

دوحہ۔19اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے دیگر علاقوں تک پھیلنے کا حقیقی خطرہ موجود ہے اور یہ بے حد خطرنا ک صورتحال ہے۔مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینس لینڈ نےسلامتی کونسل کو بتایا کہ ہمیں خطے اور بین الاقوامی برادری کے لیے ایک تباہ کن اور واضح طور پر مشکل چیلنج کا سامنا ہے اور عالمی اداروں کو اس طرح کے پھیلتے ہوئے بحران سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے دوحہ سے وڈیو کال کے ذریعے 15 رکنی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ہم ایک گہری اور خطرناک صورتحال کے دہانے پر ہیں جو اگر پورے مشرق وسطی نہیں تو اسرائیل فلسطین تنازعہ کے مستقبل کے امکانات کو تبدیل کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس تنازعہ کو گزشتہ 75 سالوں میں اسرائیلی اور فلسطینی عوام کو درپیش سب سے مشکل لمحات میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ ہسپتال پر حملے کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے۔