غزہ میں شیلٹر بیگ اور سوڈان میں 40 ٹن کھجوریں تقسیم

74
غزہ میں شیلٹر بیگ اور سوڈان میں 40 ٹن کھجوریں تقسیم

ریاض۔25جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج کے تعاون سےشمالی غزہ میں شیلٹر بیگ اور سوڈان میں 40 ٹن کھجوریں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کا حصہ ہے جسے سعودی قیادت کی ہدایت پر شروع کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اس بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت سوڈان کی کسالہ، القضارف، بحیرہ احمر، دریائے نیل، بیلو نیل، وائٹ نیل، سنار اور الجزیرہ ریاستوں میں 441 ٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی، جس سے چار لاکھ 41 ہزار 250 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔