غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت،صورتحال جاری رہی تو اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کریں گے، برطانیہ

41
British Foreign Secretary David Lammy
British Foreign Secretary David Lammy

لندن ۔9جولائی (اے پی پی):برطانیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے ،صورتحال برقرار رہی تو اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کریں گے۔العربیہ کے مطابق یہ بات برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر صورتحال جوں کی توں رہی تو برطانیہ اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرے گا۔

ایک پارلیمانی کمیٹی کے سامنے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہی ہوگا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر غزہ میں جنگ جاری رہی تو کیا برطانیہ اسرائیل کے خلاف مزید اقدام کرے گا تو ان کا جواب تھا کہ ہاں، ہم ایسا کریں گے۔

ڈیوڈ لیمی نے غزہ میں امداد کی نئی تقسیم کے منصوبے کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ مدد کے انتظار میں جان دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم غزہ میں امداد کی فراہمی کا مؤثر حل چاہتے ہیں تو اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں کا کردار ناگزیر ہے۔