غزہ۔18دسمبر (اے پی پی):غزہ میں ٹیلی کام کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں پال ٹیل اور جوال نے کہاہے کہ غزہ کے وسطی اور جنوبی حصوں میں منقطع مواصلاتی سہولیات بحال کرنے کی کوشش جاری ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق پال ٹیل اور جوال نےبیان میں بتایا کہ ہماری فیلڈ ٹیمیں مواصلاتی خرابی کو ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں ہم متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔واضح رہے کہ غزہ میں ٹیلی فونز اور انٹرنیٹ کی تمام سہولیات 14 دسمبر سے مکمل منقطع ہیں۔