جنیوا ۔15اکتوبر (اے پی پی):غزہ میں پولیو ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نےکہا کہ غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق اگست میں ٹائپ ٹو پولیو وائرس سے ایک بچے کے جزوی طور پر مفلوج ہو جانے کے بعد امدادی گروپوں نے گذشتہ ماہ ویکسینیشن کا پہلا دور منعقد کیا۔ یہ 25 سالوں میں علاقے میں اس طرح کا پہلا کیس تھا۔