انقرہ ۔15اکتوبر (اے پی پی):ترک پروفیسر دارون عجم اولو کے ساتھ ساتھ برطانوی پروفیسر حضرات ڈاکٹر سائمن جانسن اور ڈاکٹر جیمز رابنسن کو اداروں کی تشکیل اور فلاح و بہبود پر ان کے اثرات پر تحقیقات کے صلے میں 2024 اکانومی نوبل ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ٹی آرٹی کے مطابق اقتصادیات کے نوبل اایوارڈ کے مستحقین کا اعلان رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں …
ترک پروفیسر شعبہ اقتصادیات میں نوبل ایوارڈ کا مستحق قرار

مزید خبریں
انقرہ ۔15اکتوبر (اے پی پی):ترک پروفیسر دارون عجم اولو کے ساتھ ساتھ برطانوی پروفیسر حضرات ڈاکٹر سائمن جانسن اور ڈاکٹر جیمز رابنسن کو اداروں کی تشکیل اور فلاح و بہبود پر ان کے اثرات پر تحقیقات کے صلے میں 2024 اکانومی نوبل ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ٹی آرٹی کے مطابق اقتصادیات کے نوبل اایوارڈ کے مستحقین کا اعلان رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترک پروفیسر ڈاکٹر دارون عجم اولو، برطانوی پروفیسر حضرات ڈاکٹر سائمن جانسن اور ڈاکٹر جیمز رابنسن کو 2024 کا معاشیات نوبل ایوارڈ، اداروں کی تشکیل اور فلاح و بہبود پر ان کے اثرات کے حوالے سے نمایاں سطح کی تحقیقات کے صلے میں عطا کیا جا رہا ہے ۔خیال رہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی سے امریکی پروفیسر کلاڈیا گولڈن نے افرادی قوت میں خواتین کے کردار پر 2023 کا اکانومی نوبل ایوارڈ جیتا تھا۔








