سعودی عرب نے فلسطینی عوام کے لیے امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر وسطی اور جنوبی غزہ میں انتہائی کمزور طبقات میں 25 ہزار گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔
غزہ میں گرم کھانے کے 25 ہزار پیکٹ تقسیم، نیا امدادی قافلہ پہنچ گیا

مزید خبریں
ریاض۔8جون (اے پی پی):سعودی عرب نے فلسطینی عوام کے لیے امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر وسطی اور جنوبی غزہ میں انتہائی کمزور طبقات میں 25 ہزار گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امدادی قافلے میں بڑی تعداد میں فوڈ باسکٹس شامل ہیں۔گرم کھانے کی تقسیم اور امداد سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں متاثرہ افراد اور ضرورت مندوں کو مختلف شعبوں میں امدادی اور انسانی کوششوں کی توسیع ہے۔سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج، جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، کی فیلڈ ٹیمیں ایک منظم میکانزم کے تحت امداد کے تقسیم کے عمل کی نگرانی کرتی ہیں، اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ انتہائی ضرورت مند خاندانوں ترجیح دی جائے۔








